مشرق وسطی

گیس کی برآمدات کو پورا کرنے کےلئے مصر کا صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدہ

شیعیت نیوز: مصر نے داخلی ضروریات کےعلاوہ یورپ کو گیس کی برآمدات کےلئے صیہونی ریاست کے ساتھ گیس درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

لبنان کے اخبار’’الاخبار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مصر اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان گیس کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق صیہونی ریاست 11 سال تک مصر کو داخلی ضروریات کے علاوہ یورپ کو بھی گیس کی برآمدات کےلئے 44 بلین مکعب گیس فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اہل سنت کردستان کے لئے باعث افتخار ہے، مولوی فائق رستمی

مصر تمار گیس فیلڈ سے 2026 تک 6 بلین میٹر مکعب گیس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ مصر نے گزشتہ سال صیہونی ریاست سے 4 اعشاریہ 62 بلین مکعب میٹر گیس درآمد کی تھی۔

دوسری جانب مصر میں 31 اگست سے 34 ملکی بین الاقوامی فوجی مشقوں کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 8000 فوجی شرکت کریں گے۔

آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے کہا ہے 31 اگست سے مصر میں 34 ملکی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں 8000 فوجی شرکت کریں گے اور یہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ایرانی جوہری دوا سیزیم-137 کی نقاب کشائی

رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں 31 اگست سے 14 ستمبر تک منعقد ہوں گی اور ان کا مقصد مشترکہ خطرات سے نمٹنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نجم الساطع نامی فوجی مشق دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشق ہے جس میں بری، بحری اور ہوائی افواج حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button