اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کے حملوں میں امریکہ کا جدید دفاعی نظام ناکام

پینٹاگون نے ناکام میزائلوں کی جگہ نئے میزائل خریدنے کے لیے ہنگامی بجٹ کی درخواست دے دی

شیعیت نیوز : پینٹاگون کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے دوران امریکہ کے جدید ترین دفاعی میزائل سسٹم کو بھاری نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اسرائیل کے دفاع کے لیے تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کے میزائل داغے، جو ناکام ہوگئے۔

صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے امریکی میڈیا دی وار زون اور بزنس انسائیڈر کے حوالے سے لکھا ہے کہ پینٹاگون نے ہنگامی طور پر 498.265 ملین ڈالر کے اضافی بجٹ کی درخواست دی ہے تاکہ اسرائیل کے لیے استعمال کیے گئے ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) میزائلوں کی جگہ نئے میزائل خریدے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کی اسرائیل کو سخت الفاظ میں دھمکی

جون میں ایران پر صہیونی حکومت کے 12 روزہ حملے کے دوران امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کے لیے 100 سے 150 میزائل داغے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button