اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دوحہ میں ایران و عراق وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

فؤاد حسین کی تجویز — اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر ایران، عراق اور خلیجی ممالک کی مشترکہ نشست کی پیشکش

شیعیت نیوز : دوحہ میں ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اس موقع پر تجویز پیش کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران، عراق اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان ایک مشترکہ نشست منعقد کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی اسنیپ بیک میکانزم فعال کریں گے تو آئی اے ای اے معاہدہ کالعدم ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button