اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی دوحہ میں ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

14 ستمبر, 2025 19:41

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوحہ میں مصری ہم منصب بدر عبداللطیف سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بدر عبداللطیف نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ اور نیوزی لینڈ میں بڑے احتجاجی مظاہرے، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حملوں کو خود مختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیا اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

9:28 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔