اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل چھوڑنے والے یہودیوں کی ریکارڈ تعداد

رپورٹ میں انکشاف: 2024ء میں 79 ہزار یہودی اسرائیل چھوڑ گئے، صرف 21 ہزار واپس آئے

شیعیت نیوز : اسرائیلی مرکزی محکمہ شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024ء میں اسرائیل سے باہر جانے والے یہودیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 79 ہزار افراد نے مقبوضہ علاقوں کو چھوڑ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں صرف 21 ہزار پرانے مہاجر واپس آئے اور قریب 25 ہزار نئے لوگ اسرائیل میں بسائے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کی آبادی میں 28 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ-پاکستان اتحاد کس ملک کے خلاف ہوگا؟؛ عالمی مبصرین کا سوال

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آبادی کی شرحِ اضافہ بھی متاثر ہوئی ہے جو 2024ء میں صرف 1 فیصد رہی، جبکہ پچھلے سال یہ 1.2 فیصد تھی۔ پچھلے برس تقریباً ایک لاکھ 89 ہزار بچے پیدا ہوئے اور پچاس ہزار کے قریب افراد فوت ہو گئے، جس کے بعد آبادی میں حقیقی اضافہ صرف ایک لاکھ ایک ہزار رہا جو پچھلے برسوں کی نسبت کم ہے۔

یہودی نئے سال کے آغاز پر اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کی کل تعداد تقریباً ایک کروڑ 14 لاکھ بتائی گئی ہے۔ ان میں 77 لاکھ 50 ہزار یہودی ہیں جو کل آبادی کا تقریباً 78.5 فیصد بنتے ہیں، جب کہ 21 لاکھ سے زائد فلسطینی شہری ہیں جو 21.5 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ کے قریب غیر ملکی باشندے بھی اسرائیل میں موجود ہیں۔

یہ رجحان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ پر جاری جنگ، ایران کے حالیہ میزائل حملوں اور یمن کی طرف سے تل ابیب سمیت دیگر شہروں پر ڈرون اور راکٹ حملوں کا سامنا ہے۔ اسی کے ساتھ اندرونی سیاسی اختلافات، معاشی مسائل اور عوامی بے اعتمادی نے یہودی بستیوں کو رہنے کے لیے غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button