پاک-سعودی دفاعی معاہدہ، ہدف صہیونی ریاست ہوگی یا کچھ اور؟؛ ناصر عباس شیرازی

18 ستمبر, 2025 12:30

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی نے پاک-سعودی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ اصولی طور پر مثبت قدم ہے، تاہم خدشہ ہے کہ اس کا استعمال کسی ایک مسلمان ملک کے خلاف نہ ہو۔ انہوں نے یاد دلایا کہ راحیل شریف کی سربراہی میں بننے والا اسلامی اتحاد یمن کے مسلمانوں کے خلاف استعمال ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ میں تیزی؛ کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے شواہد سامنے

شیرازی نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی اڈوں پر حملہ بھی سعودی پر حملہ تصور کیا جائے گا؟ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے خلاف استعمال نہیں ہوگا بلکہ اس کا اصل ہدف صہیونی ریاست ہونی چاہیے۔

6:38 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔