مقبوضہ فلسطین

الکرامہ بارڈر پر شہادت‌طلبانہ کارروائی، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان

فلسطینی-اردنی نوجوان کی فائرنگ اور چاقو حملہ، دو صہیونی فوجی ہلاک، سرحد بند

شیعیت نیوز : اسرائیل اور اردن کی سرحد پر الکرامہ بارڈر کراسنگ پر ایک فلسطینی-اردنی نوجوان نے شہادت‌طلبانہ کارروائی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان نے کراسنگ پر تعینات صہیونی فوجیوں پر بیک وقت فائرنگ اور چاقو سے حملہ کیا۔ کارروائی کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ حملہ آور نوجوان بھی جھڑپ کے دوران شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی ایرانی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

اردنی حکام نے کارروائی کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے اردن سے غزہ کے لیے آنے والی انسانی امداد کو بھی غیر معینہ مدت تک روک دیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اردن کے راستے صرف محدود پیمانے پر امدادی سامان فلسطینی علاقوں میں داخل ہو رہا تھا، لیکن اب اسرائیلی ذرائع کے مطابق امدادی سامان صرف مصر کی سرحد سے داخل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button