یمنی ڈرون کا اسرائیل کے قلب پر حملہ، دھوئیں کے بادل ایلات کے آسمان پر چھا گئے
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ایک ڈرون نے اسرائیل کے جنوبی بندر ایلات میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق، ڈرون نے اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے اپنے ہدف کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
حملے کے فوری بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان میں اُٹھتے دیکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : رفح میں اچانک دھماکہ، صہیونی فوج کو بڑا جھٹکا!
اسرائیلی فوج نے تاحال اس حملے میں انسانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم فوج کے ترجمان کی طے شدہ پریس کانفرنس اس واقعے کے بعد ملتوی کردی گئی۔





