اہم ترین خبریںایرانروس

ایرانی چیف آف اسٹاف کا روسی مؤقف پر بڑا انکشاف

"روس کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس مؤقف ایران کے لیے حوصلہ افزا ہے" — جنرل موسوی

شیعیت نیوز : ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے صہیونی حکومت کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران روس کے مضبوط اور دوٹوک مؤقف کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل موسوی نے روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایٹمی توانائی ایجنسی میں روس کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس اور واضح مؤقف ایران کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دی ہے، تاہم دشمن نے مذاکرات کو دھوکہ دہی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کی جس کا ایران نے بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل چھوڑنے والے یہودیوں کی ریکارڈ تعداد

روس کے وزیر توانائی نے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت پر تعزیت کی اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ مغربی پابندیوں کے تناظر میں ایران اور روس کو اپنی دفاعی اور اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button