ایراندنیا

ایران کا ایکواڈور کو سخت انتباہ

"امریکہ و اسرائیل کے دباؤ پر کیا گیا فیصلہ غیرمنصفانہ اور بے بنیاد ہے" — زہرا ارشادی

شیعیت نیوز : ایران نے ایکواڈور کی جانب سے ایرانی مسلح افواج، خصوصاً پاسدارانِ انقلاب اسلامی پر عائد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کی سینئر اہلکار زہرا ارشادی نے ایک بیان میں کہا کہ ایکواڈور کا یہ اقدام "غیرمنصفانہ، بے بنیاد اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

وزارتِ خارجہ میں امریکہ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل اور معاون وزیر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ دراصل امریکہ اور صہیونی حکومت کے دباؤ اور اکسانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف ایران اور ایکواڈور کے دوطرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا بلکہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک خطرناک رجحان بھی قائم ہوگا، جس کی بین الاقوامی سطح پر ذمہ داری ایکواڈور کو اٹھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل چھوڑنے والے یہودیوں کی ریکارڈ تعداد

زہرا ارشادی نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کو ایران کی مسلح افواج کے خلاف مہم میں شامل کرنے کی کوشش ایک مضحکہ خیز مہم ہے جو سپاہ پاسداران انقلاب کے عزم پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایک خودمختار ادارہ ہے جو ایرانی عوام کے درمیان سے ابھرا ہے۔ یہ ادارہ مسلح افواج کے دیگر شعبوں کے ساتھ مل کر ایران کی آزادی، ارضی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کا فریضہ پوری قوت اور وقار کے ساتھ انجام دیتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button