اہم ترین خبریںایران
رہبر معظم کی ایرانی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد
کون سی ٹیم نے 2025 میں دنیا کو حیران کر دیا؟

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے ایرانی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کو عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی قابلِ ستائش کوششوں اور قابلِ تحسین رویے پر ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبر معظم نے ٹیم کے اراکین کو شاباش دیتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں : کیا امت مسلمہ غفلت کی نیند سے جاگے گی؟ عبدالملک الحوثی
ایرانی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے مختلف کیٹیگریز میں دو طلائی، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت کر 2025 کے عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔