ایران

زائرین اربعین حسینی کی میزبانی اہل سنت کردستان کے لئے باعث افتخار ہے، مولوی فائق رستمی

شیعیت نیوز: رہبری ماہرین کونسل میں کردستان کے عوام کے نمائندے مولوی فائق رستمی نے مہر نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سنی علماء اور عمائدین، عوامی اور سماجی کارکنان سب زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے لیے کردستان میں متحرک ہوگئے ہیں۔

رہبری ماہرین کونسل میں کردستان کے عوام کے نمائندے نے مہر نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سنی علماء اور عمائدین، عوامی اور سماجی کارکنان سب زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے لیے کردستان میں متحرک ہوگئے ہیں۔

مولوی فائق رستمی نے مزید کہا کہ کردستان کے سنی اہل بیت (ع) کے چاہنے والے ہیں اور رسول اللہ (ص) کے خاندان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ کردستان میں زائرین اربعین حسینی کی موجودگی علاقے کے لیے ایک نعمت ہے اور ہم ان معززین کی میزبانی کے لیے پوری کوشش کریں گے۔

سنندج کے امام جمعہ نے اپنے تمام ہم وطنوں سے کہا کہ وہ مریوان کی بشماق سرحد میں عتبات عالیات کے زائرین کے لئے خدمات فراہم کریں کیونکہ سرحد کے دوسری طرف عراقی کردستان کے لوگ بھی سنی شافعی مذہب کے ماننے والے ہیں محبان اہل بیت (ع) ہیں جنہوں نے زائرین کی میزبانی اور مہمان نوازی کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی غویران جیل سے داعشی دہشت گردوں کے فرار ہونے کی مشکوک خبریں!

دوسری جانب افغانستان میں تسنیم خبر رساں ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی کو رہا کردیا گیا ہے۔

طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے تسنیم خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر محمد حسین ولایتی کی رہائی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹوگرافر کو رہائی کے بعد کابل میں ایرانی سفارت خانے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس ادارے کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی کو گزشتہ رات کابل میں ایرانی سفارت خانے کی تحویل میں دے دیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد حسین ولایتی گزشتہ ہفتے قانونی طور پر اپنے نجی کام سے افغانستان گئے تھے۔ وہ دس دن تک کابل میں رہے لیکن جب تہران واپسی کے لئے وہ کابل ہوائے اڈے پہنچے تو کوئی واضح وجہ بتائے بغیر ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button