اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ماہرین کی وارننگ: مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ گئے

تل ابیب اور قاہرہ کے تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح پر، مصر کی فوجی طاقت میں تیزی سے اضافہ

شیعیت نیوز: صہیونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث مستقبل قریب میں قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی امور کے ماہر اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق افسر تال اورتان نے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کو مصر پر گہری نظر رکھنی چاہیے کیونکہ قاہرہ جنگی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، پاکستان اور ترکی کا اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے کوریڈور دوبارہ فعال کرنے پر اتفاق

ادھر اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے سیاسی تعلقات نچلی ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور امن و تعلقات کی بحالی کے معاہدے اب عملی طور پر بے اثر ہو چکے ہیں۔

عبرانی اخبارات نے حالیہ سرخیوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ مصر کی فوجی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور امریکہ، روس اور چین کے ساتھ وسیع فوجی مشقوں کے نتیجے میں قاہرہ اپنی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button