ٹرمپ کا الٹی میٹم: حماس تاخیر کرے تو نتائج سنگین ہوں گے
امریکی صدر کا غزہ جنگ بندی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ، حماس کا محتاط جواب ثالثوں کے سپرد

شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری منصوبے پر حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور بلا تاخیر کارروائی کرے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سماجی پلیٹ فارم پر لکھا کہ اسرائیل نے بمباری عارضی طور پر روک دی ہے تاکہ قیدیوں کی رہائی اور امن معاہدے کی تکمیل کے لیے موقع مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے سامنے واضح کریں، حماس فلسطین کی آزادی کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
انہوں نے واضح کیا کہ حماس کی فوری کارروائی نہ کرنے کی صورت میں منصوبے کی تمام شرائط بے اثر ہوجائیں گی۔ وہ تاخیر کو برداشت نہیں کریں گے اور اگر غزہ میں دوبارہ خطرہ پیدا ہوا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
ادھر، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے تمام زندہ اور مردہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی حمایت کی ہے اور اپنا جواب ثالثوں کو پیش کر دیا ہے۔