ٹرمپ کے امن منصوبے کے باوجود اسرائیلی درندگی، غزہ پر 131 حملے

06 اکتوبر, 2025 15:37

شیعیت نیوز: ٹرمپ منصوبے کے بارے میں حماس کی طرف سے مثبت جواب آنے اور ٹرمپ کی طرف سے حملے روکنے کی درخواست کے باوجود اسرائیلی قابضین نے غزہ کی پٹی پر دوسرے روز بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔

رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دو دنوں میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 131 سے زائد حملے کیے جن کے نتیجے میں 94 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ حملے زیادہ تر گنجان آباد علاقوں میں کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ کے شمالی علاقوں پر بھی توپخانے سے شدید حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی نیول کمانڈر کی روس آمد، خطے میں نئی بحری صف بندی

واضح رہے کہ حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے اصولی اجزاء کی منظوری دی تھی اور دنیا کے متعدد ممالک نے اسرائیل سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے اپنی جارحیت جاری رکھی۔

9:10 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔