امیرِ کائناتؑ کی تعلیمات ملت کی تقدیر بدلنے کی کنجی ہیں، ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

06 اکتوبر, 2025 14:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورِ خارجہ اور سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ہفتے کے روز مدرسۃ الإمام الباقرؑ العلمیۃ نجفِ اشرف میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔

نشست کا آغاز مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کے جنرل سیکرٹری مولانا صادق علوی کی نظامت سے ہوا جبکہ تلاوتِ کلامِ الٰہی کی سعادت حافظ نذیر علی نجفی نے حاصل کی۔ ان کی روح پرور تلاوت نے محفل کو نورانیت بخشی۔

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مجلس وحدت المسلمین نجف اشرف کی موجودہ کابینہ کی فعالیت، تنظیمی نظم و ضبط اور فکری بیداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
"امیرِ کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے فرامین ہماری اجتماعی اور تنظیمی زندگی کے لیے حقیقی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ ان تعلیمات کی روشنی میں اگر ہم اپنے کردار، گفتار اور خدمت کے دائرے کو وسعت دیں تو ملت کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: حکومت پسنی میں امریکا کو بندرگاہ دینےکی فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر وضاحت دے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے مزید کہا کہ فکرِ امام خمینیؒ اسی الٰہی نظریے کی تعبیر ہے کہ دین و سیاست کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ دونوں نظامِ ولایت کے دو پہلو ہیں جن کے امتزاج سے امت مسلمہ کی عزت اور سربلندی ممکن ہے۔

اجلاس میں موجود اراکین نے تنظیمی، فکری اور تربیتی موضوعات پر اپنی آراء پیش کیں اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلاب و علما کی فعالیت پر خصوصی توجہ دی۔

اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور قیادتِ اسلامی کی دوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

5:40 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔