ایرانی نیول کمانڈر کی روس آمد، خطے میں نئی بحری صف بندی
شہرام ایرانی کا روسی نیول چیف سے اہم ملاقاتوں اور بحری بیسز کے دوروں کا شیڈول جاری

شیعیت نیوز: ایران کے نیول کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی روس پہنچ گئے جہاں ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روسی نیوی کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ولادیمیر زمٹسوف نے پُلکوفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
اپنے قیام کے دوران، ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی روسی نیوی کے کمانڈر سے ملاقات کے علاوہ کیسپین سی نیول کمانڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان و قازقستان کے نیول چیفز سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت پسنی میں امریکا کو بندرگاہ دینےکی فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر وضاحت دے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اس کے علاوہ، وہ خلیج فن لینڈ میں کئی نیول بیسز، روسی جنگی جہاز فریگیٹ ایڈمرل گریگورووچ اور روسی نیول میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔
ایران اور روس کی بحری افواج کے درمیان حالیہ برسوں میں قریبی تعاون رہا ہے۔ ہر سال روسی حکام ایرانی نیول کمانڈرز کو نیوی ڈے کی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں مشترکہ بحری مشقیں بھی ہوئیں جن میں دونوں ممالک کے بحری جہاز شریک تھے۔