گلگت بلتستان میں امریکہ مخالف شخصیات کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

06 اکتوبر, 2025 03:12

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ حملہ گلگت بلتستان کی وحدت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی عالمی تزویراتی اہمیت کے پیش نظر یہاں کے ہر واقعے کو بین الاقوامی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

کاظم میثم نے کہا کہ ان کا پہلے بھی خدشہ ظاہر کرنا درست ثابت ہو رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امریکہ مخالف شخصیات کو خطرات لاحق ہیں۔ دیامر دھرنا ہو یا سوست دھرنا، معدنیات کی لوٹ مار کی سازشیں ہوں یا مشترکہ قومی بیانیہ — یہ سب عوامی بیداری اور اتحاد امت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موجودہ افسوسناک واقعہ خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی دشمنانہ کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قاضی نثار پر قاتلانہ حملہ: گلگت بلتستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف بڑی سازش بے نقاب

انہوں نے بتایا کہ آج کل امریکی سفیر کے دورے کی خبروں اور عوامی مخالفت کے بعد دورہ منسوخ یا مؤخر ہوا، جس سے خطے میں اضطراب اور بے چینی پیدا ہونے کا امکان تھا۔ کاظم میثم نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ صبر و اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مل کر دشمنوں کے خلاف موقف تیار کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن اور علاقہ دشمن طاقتیں گلگت بلتستان کو فرقہ واریت، علاقائیت اور قومیت کی آگ میں ڈال کر تباہ کرنا چاہتی ہیں، لہٰذا باشعور نوجوان آگے آئیں اور اپنے علاقے کو دشمنوں کے فتنہ سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس افسوسناک واقعے پر شیعہ سنی علماء کو مل کر احتجاج کرنا چاہیے۔

5:35 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔