اٹلی میں اسرائیل کے خلاف فٹبال میچ پر شدید عوامی احتجاج
مظاہرین کا مطالبہ: "نسل کشی کرنے والے ملک کے ساتھ کھیلنا شرمناک ہے"، یوفا نے اسرائیلی ٹیم کی ممکنہ معطلی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کر لیا

شیعیت نیوز: اٹلی کے عوام نے جمعے کے روز اسرائیل کے خلاف فٹبال میچ کے انعقاد پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کے فوری طور پر منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین اٹلی کی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں داخل ہوئے اور میدان کے قریب جا کر نعرے لگائے کہ:
"غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار ملک کے ساتھ کھیلنا شرمناک ہے”۔
یہ مظاہرے اٹلی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد ہوئے، جن میں مختلف طبقوں کے افراد نے شرکت کی۔
اٹلی 14 اکتوبر کو اسرائیلی ٹیم کی میزبانی اودین شہر میں کرنے والا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق یوفا (UEFA) نے رکن ممالک کے مطالبے پر اسرائیلی ٹیم کی ممکنہ معطلی کا معاملہ اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کا 90 فیصد حصہ تباہ: صہیونی حملوں نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا
مظاہرین نے پُرامن انداز میں احتجاج کرتے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا:
"صہیونزم کو مزاحمت کے ذریعے روکو”
اور
"تم اسرائیل جیسے مجرم ملک کے ساتھ فٹبال کیسے کھیل سکتے ہو؟”
دوسری جانب جمعے کو مختلف یورپی ممالک میں مزدوروں اور طلبہ نے بھی مظاہرے کیے، جن میں انہوں نے غزہ کے لیے امدادی جہازوں کو روکے جانے اور ان کے کارکنوں کی گرفتاری و جلاوطنی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔