پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ: محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی اور علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر نامزد
شیعیت نیوز : جنگ نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کا 90 فیصد حصہ تباہ: صہیونی حملوں نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان نے محمود خان اچکزئی کے حق میں دستخط مکمل کر لیے، جبکہ سینیٹ میں علامہ ناصر عباس کے لیے بھی سینیٹرز کی حمایت حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ اقدام اپوزیشن صفوں میں نئی سیاسی حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق اس فیصلے سے پارلیمانی توازن اور اتحادی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔







