ایراندنیا

اسنیپ بیک میکانزم صرف کاغذی کاروائی، عملی طور پر ناکام ہوگا، سابق امریکی عہدیدار

نفیو: اسنیپ بیک کاغذ پر تو کام کا نظر آتا ہے مگر عالمی تعاون کے بغیر کامیابی کی ضمانت نہیں

شیعیت نیوز : اوباما حکومت میں ایران کے خلاف پابندیوں کے مرکزی منصوبہ ساز اور پالیسی کے ماہر رچرڈ نفیو نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنا کاغذ پر تو مؤثر لگتا ہے، لیکن حقیقت میں اس کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں۔

نفیو کے مطابق، اس کے نفاذ کے لیے مغربی ممالک کے سفارتکاروں اور ماہرین کے درمیان مکمل تعاون ضروری ہوگا، کیونکہ ایران کے ساتھ ساتھ چین اور روس بھی اسے ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے امن منصوبے کے باوجود اسرائیلی درندگی، غزہ پر 131 حملے

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی واپسی بذاتِ خود عملی اثر نہیں رکھتی اور عالمی تعاون کے بغیر یہ صرف سیاسی اور علامتی اقدام بن کر رہ جائے گی۔ نفیو سمیت امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2012 سے 2015 کے دوران وسیع پابندیوں کے اثرات آج کے حالات سے مختلف ہیں؛ آج عالمی معیشت اور توانائی کی مارکیٹ میں ایران کی اہمیت زیادہ ہو چکی ہے، اور چین و روس نہ صرف نئی پابندیوں میں تعاون نہیں کریں گے بلکہ انہیں ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button