ڈیلی ٹیلی گراف کا حیران کن انکشاف: حماس کے جدید جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو مشکل میں ڈال دیا
رپورٹ: صہیونی ریاست کی عالمی ساکھ متاثر، حماس کی منظم مزاحمت نے محاذ کا نقشہ بدل دیا

شیعیت نیوز : برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے غزہ کے شہر تل ہُوا سے اپنی ایک غیرمعمولی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج اب حماس کے جدید جنگجوؤں کا سامنا کر رہی ہے۔
رپورٹ میں دونوں فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی عالمی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے کیونکہ اس کی جنگی کارروائیوں اور شہریوں کے قتلِ عام نے اس کی ساکھ کو داغدار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسنیپ بیک میکانزم صرف کاغذی کاروائی، عملی طور پر ناکام ہوگا، سابق امریکی عہدیدار
رپورٹ میں ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حماس کے جدید جنگجو زیادہ شدت سے لڑتے ہیں اور ایک متحدہ ڈھانچے کے تحت کارروائی کرتے ہیں۔
یہ اہلکار مزید کہتے ہیں کہ حماس کے نئے جنگجو اپنی مہارت اور تربیت کے ذریعے اسرائیلی فوج کی کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے اسرائیلی فوج کے لیے محاذ پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ حماس کے جدید جنگجو اپنی مؤثر حکمتِ عملی اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی بدولت اسرائیلی فوج کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔