ایرانلبنان

علی لاریجانی کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات

ایران کی مضبوط یقین دہانی؛ لاریجانی سے نعیم قاسم کی ملاقات میں مزاحمتی اتحاد کا عزم پھر دہرایا گیا

شیعیت نیوز : ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی۔ ملاقات لبنان میں سید شہیدانِ مزاحمت کی برسی کے موقع پر ہوئی، جس میں ایران کے سفیر مجتبی امانی بھی موجود تھے۔

علی لاریجانی نے اس ملاقات میں ایران کی جانب سے لبنان اور مزاحمتی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران ہر سطح پر لبنان کی مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حزب اللہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور مزاحمت کے لیے عملی اقدام کیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی تفصیلات

انہوں نے ایرانی وفد کو یقین دلایا کہ لبنان امریکی-صہیونی چیلنجوں کے خلاف ثابت قدم ہے، اور پوری قوم عزت، آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ ہر اس فریق کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو صہیونی دشمن کے خلاف کھڑا ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ صہیونی حکومت تمام اقوام، حکومتوں اور مزاحمتی تحریکوں کے لیے خطرہ ہے۔ غاصب صہیونی حکومت امتِ مسلمہ کی استقامت کے سامنے آخرکار ذلت آمیز انجام سے دوچار ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button