کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد جہنم واصل
شیعیت نیوز : کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند کے علاقے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے بعد ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شام: بنی امیہ کے کتوں کی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ذلت جاری
دریں اثنا، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔







