ٹرمپ کا منصوبہ امن نہیں، سازش ہے، مصری سیاستدان محمد البرادعی
مصری سیاستدان نے غزہ پٹی کے مستقبل سے متعلق امریکی منصوبے کو عرب دنیا کے لیے خطرناک قرار دے دیا

شیعیت نیوز : مصری سیاستدان اور سابق ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) محمد البرادعی نے زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پٹی کے مستقبل کے لیے پیش کیا گیا منصوبہ درحقیقت ایک سازشی اور تسلیم کروانے والا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وائٹ ہاؤس کی اس پریس کانفرنس کو سنا جو غزہ اور فلسطین کے بارے میں کی گئی اور مجھے موجودہ صورتحال اور فلسطین اور تمام عرب ممالک کے مستقبل کے بارے میں گہری افسوس کی کیفیت محسوس ہوئی۔ ٹرمپ کا منصوبہ امن کے لیے نہیں بلکہ تسلیم کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں، ایرانی چیف آف جنرل
گزشتہ شب نتانیاہو نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ حماس کے مکمل غیر مسلح کرنے اور صہیونی قیدیوں کی واپسی کو شامل کرتا ہے اور غزہ کا انتظام حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی غیرموجودگی میں کیا جائے گا۔
نتانیاہو نے مزید کہا کہ غزہ کی انتظامیہ ایک بین الاقوامی ادارے کے ذریعے کی جائے گی، جو اس خطے میں جنگ کو مستقل طور پر ختم کر دے گا۔