شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، علامہ سید ساجد علی نقوی

30 ستمبر, 2025 19:30

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ روزِ اول سے عوام بنیادی حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ پاکستان کے قیام کے وقت ریاست نے ان حقوق کی ضمانت دی تھی جو آج بھی دستورِ پاکستان میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 1999ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز قانون دان، سیاسی و سماجی رہنما اور سیکرٹری جنرل خورشید انور ایڈووکیٹ نے اپنی دختر کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کیا، جن کی 26 ویں برسی منائی گئی۔ اسی طرح 30 ستمبر 1988ء کو عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، جن کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ جدوجہد تیز تر ہوئی اور اس سرزمین پر شہداء کی قربانیوں کا ایک طویل سلسلہ جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو دہشت گرد گرفتار

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فورمز کی تشکیل اور مختلف حوالوں سے مثبت کردار ادا کرنے کی جدوجہد سے انکار ممکن نہیں، یہ کاوشیں مشکلات کے باوجود جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک جس گھمبیر اور نازک صورتِ حال سے دوچار ہے، خاص طور پر سیاسی و معاشی حوالے سے عوام اذیت ناک حالات میں مبتلا ہیں۔ اس بحران کے خاتمے کے لیے ذمہ دار اور محبِ وطن شہری ہونے کے ناطے ہم فکر مند ہیں اور تقاضا کرتے ہیں کہ اس دلدل سے نکلنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

علامہ ساجد نقوی نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ اور شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے خانوادوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

7:02 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔