غزہ میں القسام بریگیڈ کے مہلک حملے، صہیونی فوج کو بھاری نقصان
القسام بریگیڈ کا تل الہوی اور الصبرہ میں بڑے حملوں کا دعویٰ

شیعیت نیوز : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے علاقے تل الہوی میں واقع الراهبات الوردیه اسکول میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور ان کی بکتر بند گاڑیوں پر شدید حملہ کیا۔
القسام کے بیان کے مطابق، مجاہدین نے انتہائی قریب سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ، دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے اندر طاقتور بم پھینکے گئے۔ اسی کارروائی میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو "العمل الفدائی” نامی بم سے تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ میں تجویز کے بعد یمن کا غیر متوقع مؤقف
القسام کے مجاہدین نے اس کارروائی کے بعد زخمیوں کو نکالنے کے لیے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی آمد کی بھی تصدیق کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ القسام نے دوسری کارروائی میں جنوبی غزہ کے علاقے الصبرہ کے قریب ایک اور مرکاوا ٹینک کو دھماکے سے اڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔