دنیامقبوضہ فلسطین

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی تفصیلات

ٹرمپ پلان: حماس کی غیرمسلح صورت، بین الاقوامی سیکیورٹی فورس اور "ترقیاتی منصوبہ" اعتراضات کا امکان

شیعیت نیوز : روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کردہ 21 نکاتی منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اس تجویز میں حماس کو غیرمسلح کرنا، ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی، اور اس محصور علاقے کی تعمیرِ نو کے لیے “ٹرمپ کا ترقیاتی منصوبہ” شامل ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ان تجاویز میں سے کچھ پر اعتراض کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ اس دور کے مجاہدین میں شمار ہوتے تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی

واشنگٹن پوسٹ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز فوری طور پر تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے اور موجودہ محازوں پر تنازعہ کو ختم کرنے سے شروع ہوگی، اور 48 گھنٹوں کے اندر تمام 20 زندہ اور 20 سے زائد (جن کے مردہ ہونے کا امکان ہے) قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button