شیطان بزرگ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی ایجنڈا ایک شیطانی جال ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : ملک پاکستان کے معروف خطیب اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی ایجنڈے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے ایک شیطانی جال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کے ذریعے چند اسلامی ممالک کو چھوڑ کر پورا عالمِ اسلام پھنسایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران، جو عملی طور پر پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں، اب اسی شیطانی ایجنڈے کے ذریعے علانیہ طور پر تسلیم کرنے جا رہے ہیں اور فلسطینیوں کی نابودی کے اعلامیے پر دستخط ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد جہنم واصل
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد صرف فلسطین پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا نہیں بلکہ بیت المقدس پر بھی اسرائیل کے قبضے کو دائمی طور پر جائز قرار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں، لاکھوں فلسطینیوں کے خون کے ساتھ خیانت ہے اور عالم اسلام اس کے مقابلے میں تماشائی بن رہا ہے۔ ان کے بقول امریکہ اور اسرائیل کے سہولت کار بھی اس سازش میں شامل ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں میڈیا پر مبینہ طور پر اسرائیلی ایجنٹوں کو بٹھا کر رائے عامہ ہموار کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایسی سنگین صورتحال میں سوائے چند جماعتوں کے بیشتر سیاسی و مذہبی گروہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ علامہ نقوی نے کہا کہ تاریخ اس بڑی خیانت کو معاف نہیں کرے گی اور آج فلسطین سے خیانت کرنے والے کل رسوائی کا شکار ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بعض بیرونی و اندرونی طاقتیں اپنے مقاصد کے لیے دوبارہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کر رہی ہیں۔ اگر علمائے اسلام آج آواز نہ اٹھائیں اور امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں کے خلاف کھڑے نہ ہوں تو ایک ایک کر کے سب کی باری آئے گی۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ رہبرِ معظم نے آواز بلند کر دی ہے اور حجت پوری ہوتی جارہی ہے؛ یہ گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں بلکہ میدان میں کھڑے ہو کر استغاثے کا جواب دینے اور اپنے موقف کی حفاظت کرنے کا وقت ہے۔







