وزرائے خارجہ کے اعلامیے میں فلسطینی خون کا سودا برداشت نہیں ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

30 ستمبر, 2025 19:26

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کے متوقع مشترکہ اعلامیے میں فلسطینی خون کی کسی بھی صورت سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلامیے میں ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا دوٹوک مطالبہ لازمی شامل ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ اس کے ساتھ ہر اُس منصوبے کو مسترد کیا جانا چاہیے جو صہیونی قبضے یا استحصال کو جائز قرار دینے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو دہشت گرد گرفتار

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تاریخی اور اصولی مؤقف پر زور دیا گیا ہے کہ عدل کے بغیر ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف ایک سنگین غداری ہوگی بلکہ فلسطینی کاز سے کھلی بے وفائی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں تقریباً 70,000 فلسطینی شہداء کی قربانیوں کا حساب لیا جانا ناگزیر ہے، تاکہ عالمی برادری پر یہ حقیقت واضح ہو سکے کہ فلسطین کا مسئلہ محض سرزمین کا تنازع نہیں بلکہ انسانی ضمیر اور انصاف کا امتحان ہے۔

5:44 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔