وزیراعظم کا ٹرمپ سے متعلق بیان کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
شیعیت نیوز : ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی خون کی سوداگری نہیں ہونے دیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جارہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔







