کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں، ایرانی چیف آف جنرل

30 ستمبر, 2025 12:19

شیعیت نیوز : ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے جنوبی ایران میں بحری افواج کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بحریہ، زمینی فوج اور فضائیہ کے جوان کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

منگل کے روز صوبہ ہرمزگان میں آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری دستوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ ان کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ: حساس علاقے میں لرزہ خیز حملہ؛ کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

جنرل موسوی نے دورے کے دوران فوجی کمانڈروں اور بحری عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایران میں بحری عملہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور مسلسل تربیت اور دفاعی و جارحانہ منصوبوں کی جانچ پڑتال کرتا رہتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ اس دورے کے دوران انہوں نے ایمان، جذبے، مہارت، تجربہ اور انقلابی ولولے کا امتزاج دیکھا جو سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس کی دفاعی اور جارحانہ تیاریوں کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ یہ فورس دشمن کے خلاف ہر اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی مسلح افواج مستقبل کے ممکنہ تنازعات کے لیے اچھی اور بھرپور تیاری کر چکی ہیں۔

11:13 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔