
شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی یوم فائر فائٹرز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمنوں کا خواب ہے کہ ایران دباؤ کے سامنے جھک جائے، لیکن یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پابندیاں بڑھا کر ہمیں جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر یہ صرف ان کا خواب ہے، جو کبھی حقیقت نہیں بنے گا۔
صدر نے اس موقع پر اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو عزت اور فخر دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کے اندازے ہمیشہ غلط ثابت کریں گے، ایرانی جنرل علی فدوی
انہوں نے غزہ میں جاری انسانی المیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یورپی ممالک اور واشنگٹن حکومت پر شدید تنقید کی کہ وہ نسل کشی پر خاموش ہیں اور دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے علمبردار بھی بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ آج کل انسانی حقوق، اقوام متحدہ اور یونیسکو سب جھوٹ ہیں، کیونکہ معصوم لوگ ان کی آنکھوں کے سامنے قتل کیے جا رہے ہیں، اور اسرائیل جس ملک پر چاہے حملہ کرتا ہے۔