25 کروڑ قوم کبھی قابض ریاست کو تسلیم نہ کرے گی، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سامراج کا نام نہاد امن منصوبہ ناقابلِ قبول ہے، اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام اسے مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں القسام بریگیڈ کے مہلک حملے، صہیونی فوج کو بھاری نقصان
علامہ احمد اقبال رضوی نے واضح طور پر کہا کہ قوم کبھی قابض ریاست کو تسلیم نہیں کرے گی اور ان کے بقول "فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے”۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری اور مقامی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور اقوامِ عالم میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے واضح موقف اپنائیں۔







