وزیراعظم کے دو ریاستی حل پر آئی ایس او پاکستان کا سخت ردعمل، احتجاجی تحریک کا عندیہ
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر امین شیرازی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے دو ریاستی حل کے بیان کو قومی وقار کے منافی اور باعثِ شرمندگی قرار دیا۔
امین شیرازی نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ عالمی قوانین کے منافی اور فلسطینیوں کے قتلِ عام کی سازش ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم کی حمایت پاکستان کے تاریخی مؤقف اور قائداعظمؒ کے نظریے سے انحراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا ٹرمپ سے متعلق بیان کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی فارمولہ دراصل غزہ کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش ہے، جبکہ پاکستان کو ہر عالمی فورم پر فلسطین کے اصل بیانیے کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ عوام اور طلبہ تحریکیں امریکی منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہیں اور فلسطین نواز قوتوں کے ساتھ ملک گیر مشترکہ تحریک چلائی جائے گی۔
امین شیرازی نے واضح کیا کہ آئی ایس او پاکستان وزیراعظم سے قوم سے معافی کا مطالبہ کرتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ اگر حکومت نے مؤقف واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔







