Uncategorized
شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی، اسلام آباد میں تاریخی اجتماع کی تیاریاں مکمل
"شیعہ سنی علما و سیاسی قیادت کا اتحادِ امت کے پیغام کو عام کرنے کا عزم"

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے زیراہتمام منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ملک کی مذہبی، ملی اور سیاسی قیادت کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
تقریب سے جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، مفتی گلزار نعیمی سمیت نامور شیعہ و سنی علما کرام خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کی جانب سے عامر فرید کوریجہ پر گستاخی صحابہ کا الزام
مقررین اتحادِ امت کے پیغام کو عام کرنے اور شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کریں گے۔
ملت جعفریہ اور دیگر محبانِ اہل بیتؑ کا کہنا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ان کی یاد ہمیشہ اتحاد اور مزاحمت کی علامت بن کر باقی رہے گی۔