تکفیریوں کی جانب سے عامر فرید کوریجہ پر گستاخی صحابہ کا الزام
شیعیت نیوز : معروف مذہبی اور روحانی شخصیت عامر فرید کوریجہ کو اس وقت تکفیری عناصر کے شرانگیز حملوں کا سامنا ہے جب انہوں نے بنی امیہ کی متنازعہ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مخالف کردار رکھنے والی شخصیات سے اظہارِ لاتعلقی کیا۔
اس حق گوئی کے بعد تکفیری گروہ اور ان کے سوشل میڈیا سیل نے کوریجہ صاحب کے خلاف "گستاخی صحابہ” کے بے بنیاد اور گھناؤنے الزامات لگانے شروع کر دیے۔ یہ وہی پرانا ہتھکنڈہ ہے جو ہمیشہ سے اہل بیت اطہارؑ کے ماننے والوں اور ان کے حامیان کے خلاف استعمال ہوتا رہا ہے تاکہ سچائی کی آواز کو دبایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : وائرل ویڈیو: ماڈرن تکفیریت — “The Sani Show” میں عزاداری پر گستاخانہ حملہ
ذرائع کے مطابق تکفیری پروپیگنڈہ مشینری پوری قوت کے ساتھ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلا رہی ہے، مگر عوامی حلقے اور محبان اہل بیتؑ اس مہم کو منافقانہ اور اسلام دشمن ایجنڈے کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔
ملت جعفریہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اہل بیتؑ دشمن عناصر کبھی بھی اہل حق کو خاموش نہیں کر سکتے۔ کوریجہ صاحب پر الزام تراشی دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی یزیدی فکر کے وارث شکست خوردہ ہو کر محاذ کھول رہے ہیں۔
ملت جعفریہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس زہریلے پروپیگنڈے کا فوری نوٹس لیں اور تکفیری عناصر کے خلاف کارروائی کریں، ورنہ یہ فتنے آگے بڑھ کر پورے معاشرے کے امن و سکون کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔







