شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی عظیم یاد، رہبر انقلاب کے الفاظ میں

27 ستمبر, 2025 17:27

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کو پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا۔

رہبر معظم انقلاب نے شہید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ اگرچہ شہید نصراللہ خود شاید ہم میں نہیں ہیں، لیکن وہ ورثہ جو انہوں نے چھوڑا ہے، آج بھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت میں شہیدِ مقاومت کی برسی؛ عوامی اجتماع کا دنیا کو پیغام

انہوں نے کہا کہ نصراللہ صرف شیعہ یا لبنان کے لیے نہیں، بلکہ پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم نعمت تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے شہید نصراللہ کو مجاہدِ کبیر اور مقاومت کا پیشرو رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد تازہ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہادت کے بعد بھی ان کی روح، فکر اور راستہ امت کو روشنی دکھاتا رہے گا۔

9:08 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔