Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عشقِ پیغمبر اعظمؐ کانفرنس، 20 ربیع الاول کو ملک بھر کی قیادت کی شرکت متوقع

14 ستمبر کو لاہور میں مرکز وحدت مسلمین میں عظیم الشان اجتماع؛ دینی و سیاسی رہنما اتحاد و عشقِ رسولؐ کا پیغام دیں گے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹریٹ میں مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں عشقِ پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف امور اور ذمہ داریوں کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب اور ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے تنظیمی اراکین بھی شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر انتظام اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان عشقِ پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس 20 ربیع الاول بروز اتوار 14 ستمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : جھنگ میں ایم ڈبلیو ایم کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن، علی قاسم بخاری کا خیمہ بستی کا دورہ

اس عظیم الشان اجتماع میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت ملک کی تمام بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت اور خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button