رسول اکرمؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مشترکہ ولادت الٰہی پیغام ہے، آیت اللہ علم الہدی

11 ستمبر, 2025 14:58

شیعیت نیوز : آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے مشہد مقدس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور اس کے ہمزمان امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں اور آزادگان عالم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مبارک ہم زمانی ایک محض اتفاق نہیں بلکہ ایک گہرا اور الٰہی پیغام ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ خداوند متعال نے بڑے تحولات اور سرنوشت ساز تبدیلیوں کو صرف وحی کے ذریعے ہی نہیں بلکہ حیرت انگیز واقعات کے ذریعے بھی انسانوں تک پہنچایا۔

نمائندہ ولی فقیہ خراسان رضوی نے کہا کہ ولادت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے نشانات کے ساتھ ہوئی جنہوں نے اس وقت کی بڑی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ کسریٰ کے محل کے چودہ کنگرے گرنا، دریائے ساوہ کا خشک ہونا، سماوہ کے بیابان میں پانی کا ابل پڑنا اور فارس کے آتشکدے کا بجھ جانا — یہ سب اعلانِ رسالت کی نشانیاں تھیں اور باطل اعتقادات کے خاتمے کی علامتیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کے بعد قطر کا دوحہ میں ہنگامی عرب و اسلامی اجلاس طلب

آیت اللہ علم الہدی نے کہا کہ یہ سب اس بات کی خبر تھی کہ دنیا ایک بنیادی تبدیلی کے دہانے پر ہے، شرک اور بت پرستی زوال پذیر ہیں اور استکباری طاقتیں ختم ہو رہی ہیں، جبکہ رحمتِ خداوندی پورے عالم پر سایہ فگن ہونے والی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے دن ہی امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت ہونا بھی ایک اور پیغام ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسلام کی خالص حقیقت اور تعلیماتِ رسولؐ کا جوہر امام جعفر صادقؑ کے مکتب میں جلوہ گر ہے۔ یہی مذہب جعفری دراصل رسول اکرمؐ کے راستے کا حقیقی تسلسل ہے۔

آیت اللہ علم الہدی نے قرآن کی آیت «قل إن کنتم تحبون الله فاتبعونی یحببکم الله» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا محبوب بننا صرف پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت سے ممکن ہے، اور یہ اطاعت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات کے راستے ہی سے حاصل ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے ہی تعلیماتِ رسولؐ کو وسعت دی اور بنی نوع انسان تک پہنچایا۔

1:46 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔