اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
جھنگ میں ایم ڈبلیو ایم کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن، علی قاسم بخاری کا خیمہ بستی کا دورہ
مجلس وحدت مسلمین کے تحت 30 میڈیکل کیمپس اور 13 خیمہ بستیاں قائم، متاثرین کو کھانا، پانی اور علاج کی سہولت فراہم

شیعیت نیوز : تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین ایڈوکیٹ سید علی قاسم بخاری نے جھنگ میں قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بستی میں قائم اسکول کا معائنہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر آئی ایس او کے اسکاؤٹس اور وحدت یوتھ کے جوان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مرکزی نائب صدر ایم ڈبلیوایم وومن ونگ محترمہ سعیدہ موسوی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام 30 سے زائد میڈیکل کیمپس اور 13 سے زائد خیمہ بستیاں قائم ہیں۔ یہ جھنگ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن ہے، جہاں متاثرین کو روزانہ دو وقت کا کھانا، میڈیکل سہولیات اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
شدید بارش اور سخت حالات میں آئی ایس او کے اسکاؤٹس اور وحدت یوتھ کے جوان متاثرین کو ٹینٹس دوبارہ ترتیب دینے اور دیگر ضروری مدد فراہم کرتے ہیں۔