مرکزی نائب صدر ایم ڈبلیوایم وومن ونگ محترمہ سعیدہ موسوی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

10 ستمبر, 2025 18:08

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر محترمہ سعیدہ موسوی نے سیتپور، ہیڈ پنجند اور نزرو والی ہٹی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

محترمہ سعیدہ موسوی نے کہا کہ اس سیلاب کی تباہ کاریاں بہت وسیع پیمانے پر ہوئی ہیں، یہ علاقے جہاں مومنین آباد تھے صفحۂ ہستی سے مٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمودخان اچکزئی کی افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے حالات ناقابلِ بیان ہیں۔ اس مشکل وقت میں سب کو ہمت اور قوت کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کرنے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانے اور بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سعیدہ موسوی نے اپیل کی کہ تمام دردِ انسانیت رکھنے والے افراد اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

12:16 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔