علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت اور اتحاد امت پر تاریخی گفتگو

12 ستمبر, 2025 10:36

شیعیت نیوز: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی (ص) اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس سے شیعہ علما کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل رحمۃ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیغمبر اکرمؐ و امام صادقؑ کی معرفت ہی حقیقی نجات کا راستہ ہے: آیت اللہ میرباقری

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور اتحاد امت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں تکفیر اور فرقہ واریت عروج پر تھی اور "کافر کافر” اور "مارو مارو” کے فتنے نے ملک میں ایک طوفان بپا کر رکھا تھا، اُس وقت قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مل کر ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارنامہ 1988ء میں اتحاد امت قائم کرنے کے لیے پہلے ضابطہ اخلاق کا اعلان تھا، جو اس ملک میں امن و وحدت کی بنیاد بن گیا۔

6:38 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔