مشرق وسطی

کویت میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے اجتماعات

شیعیت نیوز: درجنوں کویتی شہریوں نے اپنے ملک کے دارالخلافہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماعات منعقد کئے۔ اجتماع کے شرکاء نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی فوج اور آباد کاروں کی جارحیت کی مذمت کی۔

عرب ذرائع نے بتایا کہ دسیوں کویتی شہریوں نے اسنیچر کے روز اپنے ملک کے دارالحکومت میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مخالفت میں ایک اجتماع منعقد کیا۔

اجتماعات میں شریک افراد نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے بھی جمعہ کے روز فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا۔

اس بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی فوج کے حملوں اور نمازیوں پر تشدد سے خطے میں خطرناک کشیدگی میں اضافے ہوا ہے، جس کی پوری ذمے داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، سالانہ مرکزی کنونشن (شوری عمومی) کی تاریخ کی تبدیلی کا اعلان

دوسری جانب کل ہفتے کو درجنوں کویتی باشندوں نے کویتی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے یکجہتی مظاہرے میں شرکت کی۔

یہ مظاہرہ کویتی قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے ’’الارادہ اسکوائر‘‘ میں مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے منعقد ہوا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے ’’مزاحمت کی حمایت ، سودے بازی قبول نہیں، دشمن کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں‘‘ اور ’’عرب صہیونیوں کے لیے باعث شرم جیسے نعرے لگائے۔

انہوں نے کویتی سول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی گروپوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور ان کے نمائندوں نے متعدد تقاریر کیں جن میں کویتی عوام کی حمایت اور مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی حمایت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button