اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، سالانہ مرکزی کنونشن (شوری عمومی) کی تاریخ کی تبدیلی کا اعلان

جس میں سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا پروگرام اور لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام المسلمین قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اراکین کابینہ علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، علامہ مقصود علی ڈومکی، سید اسد عباس نقوی، برادر سلیم عباس صدیقی، سید شہریار زیدی، ملک اقرار حسین علوی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کو اسرائیل کے خلاف یک زبان ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے،علامہ اعجاز بہشتی

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن (شوری عمومی) جو کہ 14 مئی کو ہونا قرار پایا تھا بوجہ الیکشنز چودہ مئی صوبہ پنجاب اب اسے 30 اپریل اور یکم مئی اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پروگرام کا مرکزی کنوینر ملک اقرار حسین علوی کو بنایا گیا ہے، اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا19 ماہ رمضان کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ

جس میں سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا پروگرام اور لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے پانے والے فیصلہ جات کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی نے پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button