یمن

یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے نجران میں جارح سعودی جنگی طیارے کو مارگرایا

شیعیت نیوز: یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے نجران کی فضاؤں میں جارح سعودی اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو مارگرایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے نجران سیکٹر پر جارح سعودی اتحاد کے ایک جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کر نے والے میزائل سے جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئی ہے ، مار گرانے کی اطلاع دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام نے انصاراللہ کے دو کمانڈروں پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے نجران سیکٹر پر دشمنانہ کارروائی انجام دینے والے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ جنگی طیارے اور آپریشن کی تفصیلات کو جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔

یمنی فوج کے ترجمان غاصب صیہونی حکومت پر فلسطین کے استقامتی محاذ کی فتح پر کہا کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے میزائلی انتفاضہ نے صیہونی دشمن پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔ انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور کنگ خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے، مولانا سید کلب جواد

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اورچند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button