سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

21 اگست, 2025 18:55

شیعیت نیوز : اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ نے 9 مئی کے بلوؤں سے متعلق آٹھ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر آج (جمعرات) پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے زبانی فیصلہ سنایا۔ پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی کے بلوؤں کے آٹھ مقدمات میں ضمانت دیتے ہوئے رہائی کا حکم صادر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خانم کے گھر دھاوا اور بیٹے کا اغوا ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پاکستان سپریم کورٹ نے عمران خان کو اس وقت ضمانت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے جب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ان کی پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو قید اور جرمانے کی سزائيں سنا چکی ہیں جن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدین حزب اختلاف بھی شامل ہیں۔

2:48 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔