مصر اور سعودی عرب کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت، یمنی عوام کا شدید ردعمل

17 اگست, 2025 10:02

شیعیت نیوز : یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے فلسطین اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالیں اور مصر و سعودی عرب کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

ہفتہ وار عظیم الشان ملین مارچ میں یمنی عوام سبعین اسکوائر اور دیگر شہروں میں جمع ہوئے اور ایک بار پھر فلسطین، غزہ اور اسلامی مقدسات کے دفاع میں اپنی ثابت قدمی کا اعلان کیا۔ شرکاء نے دشمنان اسلام کی سازشوں کے خلاف جہاد، استقامت اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ریلی کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کے جرائم کو صرف فلسطین کا مسئلہ نہ سمجھا جائے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ اور انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ اس خطرناک حکومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تیار ہیں؛ ایران

یمنی عوام نے لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی قوتوں کو اسلحہ اور دفاعی وسائل فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو جنگی جرائم اور نسل کشی سے روکنے کا واحد حل مقاومت ہے۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ اگر مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں سستی برتی گئی تو امت مسلمہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مزید برآں، اعلامیے میں مصر اور سعودی عرب کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ گیس و تجارت سمیت ہر قسم کے تعاون کی سخت مذمت کی گئی۔ ایسے تمام ممالک جو اسرائیل کو اسلحہ، تجارتی اشیاء یا اقتصادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، درحقیقت دشمن اسلام کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

8:44 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔