اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمن میں 97ویں ہفتے بھی غزہ سے یکجہتی اور "گریٹر اسرائیل” کے خلاف تاریخی مظاہرے

یمنی عوام کا صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مزاحمتی قوت کو مضبوط بنانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : یمن میں لاکھوں عوام نے مسلسل 97ویں ہفتے بھی ملک کے درجنوں شہروں میں سڑکوں پر نکل کر غزہ کے عوام سے یکجہتی اور صہیونی منصوبہ "گریٹر اسرائیل” کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

دارالحکومت صنعاء کے میدان السبعین سمیت صعدہ، الحدیدہ، عمران، حجہ، ذمار، إب اور جوف میں وسیع عوامی اجتماعات منعقد ہوئے۔ یہ سلسلہ 20 اکتوبر 2023 سے جاری ہے اور ہر ہفتہ اس کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین شہادتِ امام حسینؑ کی عالمی یادگار ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مظاہرین نے "غزہ کے ساتھ، جہاد اور ثابت قدمی” کے نعروں کے ساتھ فلسطین اور مقدساتِ اسلامی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اپنے اعلامیے میں غزہ میں جاری قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور اس غاصب حکومت کے مکمل خلعِ سلاح کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی قوت کو عسکری طور پر مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ اس معاملے میں غفلت امتِ مسلمہ اور انسانیت کے لیے سنگین نتائج پیدا کرے گی۔

یمنی عوام نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل” منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صہیونی سازش کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور خطے کی اقوام کو اس فریبکارانہ منصوبے کے خطرات سے آگاہ کریں گے۔

مظاہرین نے صہیونی خطرات، مزاحمتی قوت کو کمزور کرنے کی کوششوں اور بعض حکومتوں کی جانب سے دشمن کے ساتھ اقتصادی و عسکری تعاون پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ایسے اقدامات کو امت کے ساتھ کھلی دشمنی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button