علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
شیعیت نیوز : نجف اشرف میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی عظمت، اس کے تاریخی علمی کردار اور جلیل القدر علماء کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے موجودہ دور میں علماء کرام کی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی گفتگو فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں : سوست: تاجروں پر سیکیورٹی اداروں کی سفاکانہ فائرنگ ناقابلِ قبول، علامہ سید علی رضوی
علامہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور برصغیر پاک و ہند کے لیے بالخصوص اللہ کی عظیم نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرجع عالی قدر کا وجود ہمارے لیے امید کا چراغ ہے اور آپ کا دفتر پوری امت مسلمہ اور برصغیر کے لیے سائبان کی حیثیت رکھتا ہے۔







